کنداپور:14؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )شری رام سینا کے لیڈر پرمود متالک کارکلا سے انتخاب لڑتے ہیں تو انہیں 3ہزار ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔ اُڈپی ضلع بی جےپی صدر کوئیلاڑی سریش نایک نے ان خیالات کا اظہارکیا۔
کنداپور کے جوئیل پارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخبارنویسوں کے سوالوں کا جواب دیتےہوئے انہوں نےکہاکہ پرمود متالک نیچے اوپر ہونےکے بعد بھی 3ہزار سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرپائیں گے۔ اصلی ہندوتوا کونسا ہے کارکلا کے رائےدہندگا ن ثابت کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ میں بھی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع فراہم کرنےکے حق میں ہوں۔ اگر کرناٹکا میں اس پالیسی کو اپنایاجاتاہےتو بہتر نتیجہ آئے گا۔ اخبارنویس نےجب کاپو سے ان کی امیدواری کو لےکر سوال کیاتو انہوں نےجواب دیا کہ پارٹی کا فیصلہ ہی حتمی ہوتاہے۔ میں پچھلے تین دہوں سے پارٹی کےلئے کام کرتارہاہوں اگر موقع دیاجاتاہے تو مقابلہ کروں گا۔